منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال علیم خان نے بھی خاموشی سے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ’پی ٹی آئی‘ نکال دیا۔عبدالعلیم خان کی جانب سے ’پی ٹی آئی‘ نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلیو ٹک مذکورہ سوشل میڈیا کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیاذرائع کے مطابق علیم خان گروپ پرویز الہی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے، علیم خان آج اپنے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور مسلم لیگ(ق)کے درمیان پنجاب میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پاگیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلی مسلم لیگ ق کے پاس ہوگی، سپیکر تحریک انصاف سے ہوگا۔ سینئر وزیر بھی تحریک انصاف کا ہو گا، وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…