جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونے کی اجازت دے دی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی حکومتی پیشکش قبول کرنے پر مسلم لیگ ق کے اندرونی اختلافات کی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کے فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ق لیگ کے 5 ووٹوں میں سے 4 ووٹ اپوزیشن کاساتھ دینے کوتیارہیں،

صرف مونس الٰہی کا ووٹ وزیراعظم کے حق میں جانیکاامکان ہے۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ چوہدری برادران گھر کے دروازے بندکرکے سر جوڑ کربیٹھ گئے ہیں۔طارق بشیرچیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دینے سے پہلے چوہدری شجاعت سے اجازت مانگی تھی۔چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو استعفیٰ دینے کی اجازت دی، ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت اور طارق بشیرچیمہ ہرحال میں ن لیگ کیساتھ چلنے کے حامی ہیں جبکہ پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی ہرحال میں عمران خان کیساتھ اتحاد چاہتے ہیں۔ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت صبح احتجاجاً حکومتی وفدسے ملاقات میں شریک نہ ہوئے، ان کامؤقف تھا کہ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دینا تو ملاقات کیوں کریں؟ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد سے ملاقات مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت کو اعتمادمیں لیے بغیرکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری وجاہت اورچوہدری سالک حسین والد کے مؤقف کے حامی ہیں۔ذرائع ق لیگ نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے پرویزالٰہی سے شدید اظہاربرہمی کرکے ایم کیوایم اور بی اے پی سے ملاقات سے انکارکیا اور وہ دوپہر میں ناراض ہوکر چوہدری برادران کے گھر سے چلے گئے تھے جبکہ چوہدری وجاہت حسین بھی ناراض ہوکرگھر سے چلے گئے۔دوسری جانب چوہدری سالک حسین نے چوہدری برادران میں اختلافات کی تردید کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…