بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت کی مائنس بزدار مطالبے سے دستبردار ہونے کے بدلے ترین گروپ کو بڑی پیشکش

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کو مائنس عثمان بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کے لیے حکومتی ٹیم میدان میں آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی جس میں ترین گروپ کے تحفظات اور شکایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر مراد راس کا وفاقی وزیر پرویز خٹک سے بھی رابطہ ہوا اور حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ترین گروپ کے اراکین نے پرویز خٹک کو وفاقی محکموں کے حوالے سے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی اراکین نے ترین گروپ کو مائنس بزدار کے مطالبے سے دستبردار کروانے کی کوشش کی تاہم ترین گروپ کے اراکین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور دوسرے اراکین کے مشورے کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان 48 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل جیو نیوز کو انٹرویو میں ترین گروپ کے عون چوہدری نے کہا تھا کہ ہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…