اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس نے سندھ ہائوس پر حملے کا نوٹس لے لیا ، واقعے کی سماعت آج ہی ہوگی ، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی۔

عدالت نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے اور آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہائوس میں داخل ہو گئے  تھے، سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے چند کارکن لوٹے لے کر سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہوئے ، پی ٹی آئی کے چالیس سے پچاس کارکنان منسٹر انکلیو سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے سندھ ہائوس ریڈزون داخل ہو ئے جہاں پر انہیں کہیں بھی نہیں روکا گیا ، بتایا گیا ہے کہ ریڈزون میں تعینات پولیس کو بھی ہٹادیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوانوں کا تعلق پی ٹی آئی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن سے ہے ۔کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اور بینر اٹھائے ہوئے ہیں، تمام افراد نے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیدیاہے اور مطالبہ کر رہے ہیں منحرف کارکنان استعفے دیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…