اسلام آباد ( آن لائن )وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے رات گئے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عون چوہدری سے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔عون چوہدری نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی جانب سے کیے گئے رابطے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رات گئے پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران وزیرِ دفاع نے ترین گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔ عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اہم فیصلے روک لیں، جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔