پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مہنگائی کا طوفان‘ بھارتی حکومت کو بڑا جھٹکا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں مہنگائی نے آسمان کو چھولیا ہے، اشیائے خورونوش، ایندھن سمیت ہر چیز کی قیمت تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔بھارت کی وزارت برائے صنعت وتجارت کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ایندھن، اشیائے خورونوش، مینوفیکچر کی مصنوعات کی اونچی قیمتوں کے سبب فروری میں تھوک پرائس انڈیکس پر مبنی شرح مہنگائی ریکارڈ پر رہی ہے

۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایندھن، پرائمری اشیا، مینوفیکچرر مصنوعات کی لگاتار بڑھتی قیمت سے سالانہ بنیاد پر شرح مہنگائی میں تیز اضافہ ہوا ہے۔وزارت کے مطابق فروری میں ایندھن کی قیمتوں میں سب سے زیادہ 31.50 فیصد کی تیزی دیکھی گئی اس دوران پرائمری اشیا کی تھوک قیمت 13.39 فیصد اور مینوفیکچر مصنوعات کی قیمت 9.84 فیصد بڑھی۔رپورٹ کے مطابق فروری 2022 میں دالوں، اناج، گیہوں، سبزی، پھل، آلو انڈا، گوشت، مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی تھوک قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ معدنیات، خام تیل، قدرتی گیس، پٹرول، ایل پیہ جی، کپڑا وغیرہ کی قیمت بھی فروری میں بے تحاشہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ لگاتار بارھواں مہینہ ہے جب ملک میں مہنگائی کی شرح دہرے ہندسے میں ہے، آخری بار گزشتہ سال فروری میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں یعنی 4.83 فیصد رہی تھی۔گزشتہ 11 ماہ سے تھوک شرح مہنگائی مودی حکومت کیلیے بڑا جھٹکا ہے، شرح مہنگائی بدستور ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہنے کے باعث ملک کی معیشت سنگین خطرے سے دوچار ہے، اس دوران جب کہ آئندہ ماہ ریزرو بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ ہونے والی ہے اس میں لگاتار مہنگائی میں اضافے سے ریزرو بینک پر پالیسی میں تبدیلی کیلیے دباو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…