منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”میں کہیں غائب نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہوں اور۔۔۔” جہانگیرترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )جہانگیر ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ میں کہیں غائب نہیں ہوں بلکہ اس​​لام آباد میں ہوں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریاض کا کہناتھا کہ عجیب بات ہے کہ گالم گلوچ پاکستان تحریک انصاف  کا ٹریڈ مارک بنا دیا گیاہے ، پی ٹی آئی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے ، نااہل مشیروں کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اس صورتحال کا سامنا ہے ، وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ مہنگائی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں ۔دوسری جانب صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی، 25 مارچ کو اتحادیوں کا فیصلہ آنے دیں، حالات بہتر ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ آپ فرض ہی کیوں کر رہے ہیں کہ اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، کیا اتحادیوں نے ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے مجھے تو معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب واضح تب ہو گا جب چھوڑنے والے خود کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہاں پریشان ہیں، مجھے تو نہیں لگ رہے،اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے وہ 25 تاریخ تک اپنا فیصلہ لے لیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…