ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

اگر ہم بھی اپنے لوگوں کو ڈی چوک پر لے جائیں گے تو کیا بنے گا؟سعد رفیق

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمیں ووٹ ڈالنے جانا ہے تو کیا ہمیں تحفظ نہیں چاہیے، اگر ہم بھی اپنے لوگ لیجائیں تو وہاں کیا بنے گا، یہ لوگوں کے بچوں کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے ہمیں کون روکے گا وہاں پر، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا،

ہم نہیں چاہتے کہ وہاں ہم عوامی طاقت کے ساتھ یا اپنے لوگوں کو ساتھ لے کر جائیں لیکن عمران خان ہمیں مجبور کررہا ہے کہ ہم وہاں اپنے ساتھیوں سمیت جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں 10 لاکھ افراد اکٹھے کروں گا، 10 لاکھ کی انہوں نے کبھی شکل نہیں دیکھی ہوگی، کیا لوگ اکٹھے کرنے عمران خان صاحب صرف آپ کو آتے ہیں، ہمیں نہیں آتے، ہم بغیر لوگوں (کی حمایت کے) 8، 8 مرتبہ اسمبلیوں میں آجاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم مدبر لوگ ہیں، ہم تجربہ کار لوگ ہیں، یہ کام نہیں چاہتے، اس لیے پاکستان کے اداروں بالخصوص عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ عدم اعتماد کس طرح ہوگا، یہ آئین ہمیں تحریک پیش کرنے کا حق دیتا ہے اور ایک آدمی جو حکمران بھی ہو وہ کھڑا ہو کر کہے کہ میں کسی کو پارلیمنٹ میں جانے نہیں دوں گا، لوگ اکٹھے کروں گا، جتھا بندی کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کا نوٹس لیں اور اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں سعد رفیق نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں انہوں نے تماشا لگایا جمیت علمائے اسلام (ف) کے دو ایم این ایز کو لے گئے، پھر ہضم نہیں ہورہے تھے تو منتوں پر آگئے کہ اپنے بندے واپس لے لو اور جھوٹ بولتے ہیں مولانا فضل الرحمٰن نے جب باہر نکل کر کال دی تو پوری سرکار کی

ٹانگیں کانپ رہی تھیں ترلے کر کے صبح 5 بجے بندے واپس بھیجے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اداروں خاص کر عدلیہ کو اس نوٹس لینا چاہیے اور کوشش کی جانی چاہیے کہ شاہراہِ دستور میدانِ جنگ نہ بنے، عمران خان کو نظر آچکا ہے کہ ہو جارہے ہیں، وہ ملک میں غیر جمہوری اقدامات کرانا چاہتے ہیں اسی لیے وہ وہاں لوگوں کو اکٹھا کررہے ہیں، آپ اراکین اکٹھے کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…