بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ترین گروپ اور علیم گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی جانب سے (ق )لیگ کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضامندی کے بعد ترین گروپ اور علیم گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی جوڑ توڑ میں لمحہ بہ لمحہ تبدیلیاں سامنے آرہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے بڑھتے رابطے اور (ن) لیگ کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کو وزارت اعلی دینے پر ممکنہ رضا مندی کے بعد اب جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ پنجاب میں وزارت اعلی کے حصول کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل ترین گروپ کو پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں وزارت اعلی ملنے کا قوی امکان تھا، اور علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت کی خبر نے اپوزیشن کے اشتراک سے عثمان بزدار کی کرسی کوخطرے میں ڈال دی تھی، تاہم ترین گروپ میں شامل طاقتور ارکان کے مخالفانہ رویے نے علیم خان کو ناراض کرکے گروپ کی طاقت کو کمزور بنا دیا، اور دونوں جانب سے صلح کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں علیم خان نے خود کو وزیرا علی پنجاب کا امیدوار نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا، ن لیگ کے جاوید لطیف نے لندن میں ہونے والی ملاقات جب کہ احسن اقبال علیم خان اور ترین کی ن لیگ میں ممکنہ شمولیت کی تصدیق کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مصلحت کی وجہ سے ترین اور علیم گروپ کے چند لوگ اپنی نئی وابستگیوں کا باضابطہ اقرار نہیں کررہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ علیم خان کے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں، اور ترین گروپ کے متعدد ارکان بھی (ن) لیگ سے ڈیل کر چکے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ سے چند روز قبل دونوں گروپ اپنی سیاسی وابستگیوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…