جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عبد العلیم خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی، آن لائن)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق سینئر وزیر عبد العلیم خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ عبد العلیم خان تین روز قبل اچانک لندن روانہ ہوئے تھے ۔ یہ بتایا گیا تھا کہ عبد العلیم خان جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے لئے لندن گئے ہیں او راکٹھے واپس آئیں گے تاہم علیم خان کے ترجمان اور ترین گروپ کی جانب سے ملاقات نہ ہونے کا بیان سامنے آیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا سمیت 80 اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات کرنے والوں میں اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید شامل تھے۔ اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر روکنے کے لیے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے۔ تحریک انصاف متحد اور پہلے سے مضبوط جماعت ہے، کوئی ہم میں خلیج پیدا نہیں کر سکتا، اپوزیشن کی جانب سے خرید وفروخت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مخالفین پہلے بھی منڈیاں لگا چکے ہیں لیکن اب ان کا مقابلہ تحریک انصاف سے ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں چھانگا ماگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں یقینی ناکامی دیکھ کر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، آپ نے ہمیشہ ہمارے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…