منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ کا وزیراعظم عمران خان پر بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا الزام

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان پر ہندوستان کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں ، فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے

کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں۔ لیگی رہنما خرم دستگیرکا کہنا ہے عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے،مریم اورنگزیب نے کہا اپنے ارکان اور ان کو چھوڑ کر ووٹ دینے والے ارکان کی حفاظت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں لیگی رہنما ئوں خرم دستگیر اور ترجمان مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پرکڑی تنقید کی ۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں ان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے عمران خان نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیراعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے جو بات وزیراعظم کہتا ہے وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں لیگی رہنمائوں کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…