لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) جہانگیر ترین اور علیم کی قیادت میں بنایا گیا ہم خیالوں کا ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے، میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کئی اراکین کو رام کر لیا ہے اب ان کی واپسی شروع ہو گئی ہے، آج ترین گروپ کے صوبائی وزیر آصف نکئی نے وزیراعظم سے ملاقات بھی کی ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اورسید صمصام بخاری نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پورے پنجا ب میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ ماضی میں پنجاب کاسار اترقیاتی بجٹ مخصوص شہروں تک محدود تھا، پسماندہ اور نظر انداز کئے گئے شہروں کی ترقی اولین ترجیح ہے۔