اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،
اتحادیوں کی طرح اپوزیشن سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید ک نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہونے چاہئیں، یہ وقت مل بیٹھ کر بات کرنے اور مسائل حل کرنے کا ہے۔ ا ْنھوں نے کہا ہے کہ ’بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں۔ اس سے قبل اْنھوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ جو انتخابات پانچ سال بعد ہونے ہیں وہ ایک سال، چھے مہینے پہلے بھی ہو سکتے ہیں: ’اگر چھے مہینے پہلے بھی الیکشن ہو جائیں تو کیا قیامت آ جائے گی۔ آئیں ہم سے بات کریں۔‘تاہم اب شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ یہ ’میرا ذاتی خیال ہے، حکومت کی پالیسی نہیں۔‘