ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاورمسجد خود کش حملے کی وزارت داخلہ ذمہ داری قبول کرے، شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے پشاور کی جامع مسجد امامیہ میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ دہشت گردی کے بھیانک واقعہ کی ذمہ داری قبول کرے اور وزیر داخلہ شیخ رشید اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرکے مستعفی ہو

جائیںکیونکہ 30 سال سے اہل تشیع جنازے اٹھا رہے ہیں اور حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے سپاہی کے جنازے میں تو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہ نظر آئے لیکن 60 سے زائد شہدا ء کی نماز جنازہ میں وہ بھی شامل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور وزرا ء کو نماز جنازہ میں شریک ہونا چاہیے تھا اورشہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا چاہیے تھا مگر ایسی کوئی اخلاقی قدریں پی ٹی آئی کی حکومت میں نظر نہیں آئیں اور لگتا ہے کہ واقعات جتنے بھی ہوجائیں ،حکمران سرد خانے میں بے ہوش پڑے ہیں۔منیر گیلانی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ قومی سلامتی کی ذمہ دارایجنسیاں دہشتگردوں کے پیچھے چلنے کی بجائے صرف سیاسی انجینئرنگ پر مصروف ہیں جو ان کا بنیادی کام ہے اس سے یہ پہلوتہی اختیار کیے ہوئے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج (اتوار) کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہونے والے احتجاج میں عوام بھرپور شرکت کر کے شہدا کے لواحقین سے اظہارِیکجہتی اور دہشتگردوں سے اظہار برات کریں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…