بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پشاور دھماکے کے مزید 5 زخمی چل بسے

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، اسلام آباد (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج چل بسے ۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق گزشتہ روز اسپتال میں 57 افراد کی میتیں لائی گئی تھیں جبکہ دھماکے کے 37 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 5 آئی سی یو میں ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے مزید 5 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ہسپتال میں دم توڑنے والے افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے، دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی ، سی ٹی ڈی میں دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 190 سے زائد زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے دوسرے روز شہر کی فضا سوگوار رہی ، دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جناز و تدفین بھی شروع کر دی گئی ۔ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ تھانہ خان رزاق کے ایس ایچ او وارث خان کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے،ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،شدت پسندی منبر،سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے ۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…