ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی،شیخ رشید کا اعتراف

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی۔ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے۔

بلاول کو اسلام آباد آنے دیں ٹھیک ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم کی، ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے، اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔وزیراعظم کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل 10،10 روپے سستا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے، بلاول کو اسلام آباد آنے دیں ٹھیک ہے، 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے، ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی لینڈ کا دورہ ناکام بنایا۔شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر کہا کہ یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنواگھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہے ۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا، یوکرین اور دیگر ممالک میں جوہورہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…