ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو چھوڑنے والا غلط فیصلہ کرے گا، شیخ رشید

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اپنے پانچ سال پورے کریں گے، بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری خزانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جتنی مرضی پھرتیاں دکھا لے اس سے کچھ نہیں بن پائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کہیں جارہے اور ان شا اللہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بکنے والوں سے تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چھوڑنے والا غلط فیصلہ کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال رہ گیا ہے سیاسی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے،اپوزیشن عقل کے ناخن لے،اپوزیشن نے کارڈ چھپائے ہیں تو عمران خان نے سینے کے ساتھ کارڈ لگائے ہیں،جہانگیر ترین ذمہ داری کا ثبوت دے گا، اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہوئی آئندہ بھی ناکام ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کی ٹیم 27تاریخ کو آرہی ہے،پوری قوم کرکٹ کی شوقین ہے، سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں 13پاسپورٹ کے اور نادرا کے 28نئے آفس کھولیں گے، پاکستان ای پاسپورٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1819 کی سروس شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بڑے شوق سے آئے کچھ نہیں ملے گا،تحریکوں کے نتائج خواہش کے مطابق نہیں ہوتے،عدم اعتماد لے آئیں کچھ نہیں ہونا،172ممبر آپ نے لانا ہے پھر نہ کہنا فون آگیا۔ انہوں نے کہ اکہ خواتین کیلئے بازار الگ بنارہے ہیں۔

اپوزیشن کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ تیئس مارچ کو نہیں آئیں گے اپوزیشن نے کارڈ چھپائے ہیں تو عمران خان نے سینے کے ساتھ کارڈ لگائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال رہ گیا ہے سیاسی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے،اپوزیشن عقل کے ناخن لے ورنہ ان کی بیوقوفیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پھر یہ کہیں گے فون کالز آگئیں تھیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین ذمہ داری کا ثبوت دے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…