کابل(این این آئی)پاکستان کی جانب سے غیرمعمولی اجازت ملنے کے بعد بھارت نے افغانستان کے لیے براستہ پاکستان پچیس سو ٹن گندم کے پچاس ٹرک بھیجے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہاکہ مغربی ممالک نے گزشتہ سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس ملک کے لیے امداد میں تیزی سے کمی کر دی تھی۔ امداد کی کمی کے باعث افغانستان کو تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان کی اٹھائیس ملین آبادی کی اکثریت کو امداد کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی اپیل کے جواب میں بھارت نے افغانستان میں پانچ ہزار ٹن گندم بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔