اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس پاکستان بطور جج ملنے والی سرکاری گاڑی پر سفر کرینگے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے پروٹوکول میں شامل 2 مرسڈیزگاڑیاں حکومت کو واپس کردیں

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال نے نئی مثال قائم کردی ، پروٹوکول میں شامل دو مرسڈیز گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں، چیف جسٹس پاکستان بطور جج ملنے والی سرکاری گاڑی پر سفر کرنے لگے ۔روزنامہ دنیا میں محمد اشفاق کی شائع خبر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال نے نئی مثال قائم کرتے ہوئے پروٹوکول میں شامل دو مرسڈیز گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں۔

چیف جسٹس پاکستان بطور جج ملنے والی سرکاری گاڑی پر سفر کرنے لگے،چیف جسٹس پاکستان کے اس اقدام پر وکلا تنظیموں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون کاکہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان پورے ملک کے ججز کے لیے مثال بن گئے ، انہوں نے تاریخی فیصلہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک عظیم جج ہیں، انہوں نے کہا اعلی عدالتوں کے باقی ججز کو بھی چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کو فالو کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان زیر التوا مقدمات کو کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں جس کا مظاہرہ ہم عدالتوں میں دیکھ رہے جس سے سائلین کو بھر پور فائدہ ہورہا ہے ۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چودھری نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال نے مرسڈیز گاڑیاں حکومت کو واپس کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ، اس سے وکلا برادری میں ان کی عزت اور احترام پہلے سے بڑھ گیا ہے ۔ پورے ملک کی جانب سے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کے اقدامات سے سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر زیر التوا مقدمات نمٹانے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، قبل ازیں روزانہ کی بنیاد پر مقدمات نمٹانے کی شرح انتہائی کم تھی، بروقت انصاف کی فراہمی چیف جسٹس پاکستان کا ویژن ہے ، جس پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…