ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

خوبصورتی اور بیماریوں سے بچانے والے قدرتی نظام میں پراسرار تعلق دریافت

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس(این این آئی) امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ظاہری طور پر خوبصورت اور پرکشش نظر آنے والے لوگوں میں بیماریوں سے بچانے والا قدرتی نظام (امیون سسٹم)بھی مضبوط ہوتا ہے۔ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی میں 159 رضاکار طالب علموں کی مدد سے کی گئی

اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن چہروں کو لوگوں کی اکثریت نے خوبصورت اور پرکشش قرار دیا تھا، ان رضاکاروں کا امنیاتی نظام (امیون سسٹم)بھی زیادہ بہتر تھا۔اس تحقیق سے خوبصورت چہروں اور مضبوط امیون سسٹم کے مابین واضح تعلق سامنے آیا ہے، مقالے کی مرکزی مصنفہ اور ٹیکساس کرسچن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اسکالر، سمر مینجل کوخ نے کہا۔لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا امیون سسٹم سے خوبصورتی جنم لیتی ہے یا خوبصورتی کی وجہ سے امیون سسٹم بہتر ہوتا ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ کوئی اور چیز ہو جو خوبصورتی بڑھانے کے ساتھ ساتھ امیون سسٹم بھی مضبوط بنا رہی ہو؟ فی الحال اس بارے میں ہم کچھ بھی نہیں جانتے، انہوں نے بتایا۔یہ جاننا کوئی آسان کام ہر گز نہ ہوگا کیونکہ اس کیلیے نئی تحقیق کی ضرورت ہوگی جو زیادہ جامع اور مفصل ہو۔ ایسی کسی بھی تحقیق میں بہت زیادہ وقت لگے گا کیونکہ اس میں حسن اور امنیاتی نظام کی مضبوطی میں تعلق کو مختلف پہلوں سے کھنگالنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…