بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں سرمایہ کاری چین نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے کہا ہے کہ دو نوں مما لک کی قیادت کے ما بین ملا قات میں حا صل ہو نے والے اتفاق رائے کے تحت چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جا ئے گی، “چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے” کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھا یا جا ئے گاـچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے گزشتہ روز منعقدہ نیوز

بریفنگ میں چین پاک تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، جو چین پاک روایتی باہمی حمایت کی عمدہ عکاسی ہے۔ بیجنگ میں قیام کے دوران صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کیں۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین پاک اقتصادی راہداری کی گہری ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، سماج، لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ایک سبز ، صحت مند اور ڈیجیٹل راہداری کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے اور ”چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے”کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھانے پر اہم اتفاق رائے کیا گیا ہے۔وانگ وین بین نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مذکورہ بالا اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین پاکستان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دارانہ تعلقات کی ترقی کو نئی تقویت فراہم کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…