پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

چین کا امریکہ سے منجمد افغان فنڈز افغانی عوام کو واپس کر نے کا مطا لبہ

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ افغانوں کے بیرون ملک فنڈز افغان عوام کے ہیں اور انہیں افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے افغانستان کو واپس کیا جانا چاہیے۔ امریکہ نے اپنی من مانی سے ملکی قوانین کے تحت فنڈز کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے جو ایک مرتبہ پھر امریکہ کے

بالادست رویوں کا مظہر ہے ،اس سے قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظام کے پردے کے پیچھے چھپا امریکہ عیاں ہو چکا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پیر کے روز ایک پر یس کا نفر نس میں مزید کہا کہ امریکہ ہی افغان بحران کا ذمہ دار ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں پر غور کرے، اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پوری سنجیدگی سے نبھائے، امریکہ میں منجمد افغان فنڈز اور یکطرفہ پابندیوں کو جلد از جلد ختم کرے، اور حقیقی اقدامات کے ذریعے افغان عوام کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔وا ضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں منجمد شدہ 7 بلین ڈالر کے فنڈز میں سے نصف “9/11” دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو بطور معاوضہ دینے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔افغان مرکزی بینک نے 12 تاریخ کو کہا کہ مذکورہ فنڈز کسی حکومت، جماعت یا تنظیم کے بجائے افغان عوام کے ہیں، اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے مرکزی بینک کو فنڈز واپس لوٹا دے۔ اسی روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی اقدام کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…