جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بیٹا تیاری کرلو میں لاڑکانہ آرہا ہوں،شاہ محمود کا چیلنج

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بیٹا تیاری کر لو میں لاڑکانہ آ رہا ہوں، تمھارے سوالوں کا جواب دوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے تاہم ہم بھی اپوزیشن کا بھرپور سیاسی مقابلہ کریں گے،

پیپلز پارٹی انتخاب نہیں عدم اعتماد چاہتی ہے جبکہ ن لیگ نے اپنے منشور ’ووٹ کو عزت دو‘ کی نفی کر دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے، جن کا پیٹ کاٹنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن تقسیم ہے ن لیگ میں بھی دو دھڑے ہیں، پی پی پی ابھی انتخابات نہیں چاہتی عدم اعتماد چاہتی ہے، جب کہ ن لیگ انتخابات کا تقاضہ کررہی ہے، اور ان اشخاص کے پاس چل کر جاتی ہے جن کو کہتے تھے یہ جعلی لوگ ہیں، تحریک انصاف کے حلیفوں سے ان کا رابطہ کرنا ان کے دعوؤں کے برعکس ہے،ن لیگ کا بیانیہ دفن ہو گیا جب وہ چوہدری برادران کے در پر چل کر گئے۔دورہ ملتان کے موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا بیٹا بلاول ملتان آیا تھا، بلاول بیٹا تیاری کرلوں میں لاڑکانہ آرہا ہوں، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سندھ کے حقوق کا تحفظ کرنے نکلے ہیں، 26 تاریخ کے لانگ مارچ کی میں خود قیادت کروں گا۔انہوںنے کہاکہ این اے 156 میں مختلف منصوبوں کا اغاز کررہا ہوں، اس حلقے میں تین پارکوں کا افتتاح کررہے ہیں، ہم وزیر اعظم کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…