اسلام آباد (این این آئی)اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں چار پاکستانی طلبا نے میدان مار لیا۔ پیر کو اے سی سی اے کے بین الاقوامی امتحانات میں پاکستانی
طلبا نے بے مثال کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کریا، اس شاندار کارکردگی پر اے سی سی اے پاکستان کے ہیڈ اسد حمید خان کا کہنا تھاکہ یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ پاکستانی طلبا دنیا بھر کے طلبا سے مقابلہ کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں،لاہور کے طالبعلم ارحم علی نے مینٹیننگ فنانشل ریکارڈ کے امتحان میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کیے، لاہور ہی کہ ایک اور طالبعلم اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈ فنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا، کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے اے سی سی اے کے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا، پشاور کے طالبعلم محمد عمیر جان نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں عالمی سطح پر ٹاپ کیا۔