لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال بھی موجود تھے ۔احمد جواد نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔ شہباز شریف نے احمد جوادکو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آئند کہتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے پوری قوم کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر سبز باغ دکھائے ، آج عوام ایک وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس رہے ہیں۔