منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بھائی کے انتقال کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ایک اور گہرا صدمہ

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ چیئرمین سینیٹ کی دادی کی نماز جنازہ آبائی شہر

دالبندین میں ادا کی جائے گی۔ کچھ عرصہ قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی بھی ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے ۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمن سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور درجات بلند فرمائے، وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔علاوہ ازیں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…