اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’لندن بھاگ‘‘ ڈرامہ میں اسٹیبلشمنٹ حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہی تھے،حافظ حسین احمدکا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پہلی بار میاں نواز شریف کو علاج کے بہانے لندن بھجوانے میں اسٹبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن تینوں ایک ’’پیج ‘‘ پر ہی تھے۔ ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم

میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے اسکرپٹ کے مطابق شاندار اداکاری کی اگرچہ ’’لندن بھاگ‘‘ نامی ڈرامہ اپنے طریقہ واردات سے ’’جدہ بھاگ‘‘ ڈرامے کا چربہ لگتا تھا لیکن اس کے ذمہ دار جنرل پرویزمشرف تھے جبکہ لندن کے حوالے سے ذمہ دار عمران خان نیازی قرار پاتے ہیں حالانکہ ’’دروغ بر گردن راوی‘‘ دراصل عمران خان نیازی اس معاملہ میں ’’اُن‘‘ کے سامنے بالکل ’’بے بس ‘‘تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس لیے کہ ڈھائی سال نہ صرف حکومت نے خاموشی اختیار کی بلکہ عمران خان نیازی کی جانب سے میاں نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو دھوکہ اور فراڈ قرار دیاگیا مگر حیران کن بات یہ ہوئی کہ نہ’’ سروسز ہسپتال ‘‘ کی لیبارٹری اورنہ بنجاب کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد حتیٰ کہ چہیتے وزیر اعلی عثمان بزدار کا احتساب تو کیا ان سے استفسار تک کی ڈھائی سال میں نوبت نہیں آسکی البتہ اس ’’شریفانہ ڈرامہ‘‘ نے ’’ریمنڈڈیوس‘‘ کے شرمناک واقعہ کی یاد تازہ کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…