لاہور( این این آئی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون پہنچے ۔آصف علی زرداری جاتی امراء کا دورہ کر چکے ہیں تاہم وہ شہباز شریف
کی ماڈل ٹائون رہائشگاہ پر پہلی مرتبہ آئے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنا پرہیز ی کھانا اپنے ہمراہ لے کر آئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ شہباز شریف کی طرف سے دئیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کی ۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا ذاتی سٹاف ان کے لئے پرہیزی کھانا اور ادویات ہمراہ لے کر آیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی قیادت کیلئے ظہرانے کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے پیش کئے گئے ۔