منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان پاکستان کو ایک موذی مرض کی طرح چمٹ گیا ہے، پی پی رہنما کا دعویٰ

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)جنرل سیکریٹری اور پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ایک موذی مرض کی طرح چمٹ گیا ہے،

مافیاز کے ساتھ ملکر اس بیماری نے بخار کی گولیاں تک غائب کر دی ہیں،مافیاز عمران خان کو کمیشن دے کر بخار کی دوائی کی قیمت بھی چار گنا بڑھانے لگی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیازی واردات پر ہے، اس ٹولے نے ملک کو کنگال کر دیا اور خود امیر ہو گئے، اس ظالم نے سرمایہ داروں کو کھربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، غریب سے روٹی ، کپڑا اور مکان چھین لیا،کہاں ہیں خودکشی کے دعوے اور کہاں گئی سلیکٹڈ کی غیرت ؟،آج یہ آئی ایم ایف سے بھیگ میں ایک ارب ڈالر ملنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، اس ہائبرڈ حکومت سے نجات کے بنا عوام کو سکھ کا سانس نہیں ملے گا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی کے مطابق تو عمران حکومت گذشتہ برس ہی ختم ہو جاتی، پرانے لاڈلوں نے عین موقع پر پی ڈی ایم کی تحریک کو متنازعہ بنا کر عمران خان کو نئی زندگی دی،پی پی پی میدان میں ہے، ہم اس حکومت کے خاتمے تک اب سکھ سے نہیں بیٹھیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…