پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

104 ممالک کا دورہ کرکے پاکستان پہنچا جاپانی باشندہ کراچی میں راستہ بھٹک گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے104 ممالک کی سیر کرکے کراچی پہنچنے والا جاپانی پاشندہ راستہ بھٹک کر اورنگی ٹاؤن پہنچ گیا۔پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر فارنرز سکیورٹی سیل کے حوالے کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس  ویسٹ سہائی عزیز نے

بتایا کہ تاماذاکی تاکیویا نامی ایک جاپانی شہری اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں گھومتا ہوا پایا گیا جسے گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے لیے روکا اور غیرملکی ہونے کی بنا پر اعلیٰ افسران کو آگاہ کر کے اسے اورنگی ٹاؤن میں واقع ایس ایس پی ویسٹ دفتر پہنچا دیا۔ایس ایس پی سہائی عزیز نے بتایا کہ تاماذاکی تاکیویا کراچی کے علاقوں سے ناواقف تھا جو گھومتے پھرتے اورنگی ٹاؤن آگیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ آفس میں پولیس نے اس کی مہمان نوازی کی اور پھر اسے بحفاظت غیرملکیوں کی سکیورٹی کے لیے قائم پولیس کے سیل پہنچا دیا گیا۔دوسری جانب جاپان قونصلیٹ کی جانب سے جاپانی شہری کی مدد کرنے پر کراچی پولیس کی تعریف کی گئی اور شکریہ بھی ادا کیا گیا۔جاپان قونصلیٹ کے ذرائع کے مطابق تاماذاکی تاکیویا دنیا کی سیر پر نکلا ہے جو اب تک 104 ممالک کا دورہ کرچکا ہے، وہ کراچی گھوم چکا ہے اور اب پاکستان کے دیگر علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…