پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تائیوان اور امریکہ کی سازش، چین نے فوجی تصادم کی دھمکی دے دی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )تائیوان کو آزادی دلانے کی امریکی سازش سے پردہ فاش کرتے ہوئے چین نے امریکا کو فوجی تصادم کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر کن گینگ نے کہا کہ تائیوان کی حیثیت سے متعلق مسئلے پر چین اور امریکا میں

تصادم کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو آزادی حاصل کرنے کیلئے ابھارا جارہا ہے، اگر تائیوان کے حکام امریکا کی شہہ پر اسی روش کو اپنائے رہے تو بہت ممکن ہے امریکا اور چین میں فوجی تصادم ہوجائے۔سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین کے امریکا سے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے ایغور مسلم کمیونٹی کی نشل کشی کے الزام کی بھی تردید کی۔ انہوں نے ان قسم کے الزامات کو اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تائیوان کی سرحد پر چینی فوجی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں۔ یہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ امریکا تائیوان کی حمایت میں ثابت قدم ہے اور امریکا اس تعلق کو مزید مضبوط کرے گا۔امریکا کی ہاس فارن افیئرز کمیٹی کے ممبر مائیکل میکول نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین اپنے سرما اولمپکس کے اختتام کے بعد تائیوان پر حملہ کردے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…