پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

رات کی تاریکی میں ’’ ڈیل‘‘ کرنے والے دن کو سینٹ میں ’’ ڈھیلے‘‘ پڑگئے، حافظ حسین احمد

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد( آن لائن )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ’’ ڈیل‘‘ کرنے والے دن کو سینٹ میں ’’ ڈھیلے‘‘ پڑگئے اور عمرانی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دعویدار

اپوزیشن سینٹ میں ایک بار پھر اپنی خود اعتمادی کھو بیٹھی جبکہ طلحہ محمود ، مشاہد حسین اور یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھراپنی اصلیت دکھا دی۔ وہ ہفتہ کو بی این پی (مینگل) کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی میرعبدالروف مینگل انتہائی اہم رہنماؤں حاجی وزیر مینگل اور عبد الواحد بلوچ سے خصوصی ملاقات کے بعد اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ کا ’’اُن‘‘ کے جاری کردہ حکم کے تحت فرماں برداری نہ پہلی ہے اور نہ آخری ۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ محمود نے سینٹ میں پہنچنے کے لیے جے یو آئی ف کی قیادت کو سونے سے تول کر وہ ان پرنچھاورکردی جبکہ جے یو آئی خیبر پختونخواہ نے اپنے صوبائی امیر مولانا گل نصیب کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا بعد میں اپنے بھائی کو پختونخواہ کا صوبائی امیر بنانے کی جوسازش کی گئی وہ ایک الگ دلخراش واردات ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ اپنی ذاتی مفاداتی ڈیل کے تحت گھر سے نہیں نکلے اور پارلیمنٹ میں نہ آکر درپردہ حکومت کا ساتھ دیتے رہیں ہے توپھرعوام بھی مہنگائی اور حکومت سے تنگ آنے کے باوجود کسی نمائشی یا رینٹل مارچ اور احتجاج کیلئے کیوں نکلیں گے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…