کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نیسال 2021 کی آب و ہوا کا ڈیٹا جاری کردیا۔ پاکستان کے موسمیاتی ریکارڈ میں سال 2021 ملکی تاریخ کا ساتواں گرم ترین سال رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2021 میں پاکستان کے معمول کا اوسط درجہ حرارت 23.43 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق2021 میں سالانہ اوسط بارش 242.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔شہر قائد کی بات کریں تو یہاں 2021 کی سالانہ اوسط بارش 242.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔