پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

بجلی کی بنیادی قیمت میں اضافہ کرنے کی تیاریاں

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی بنیادی قیمت میںمزید 8سے 95پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت (آج)پیر کے رو زہو گی ۔ وفاقی حکومت نے مختلف سلیبز کے لیے بجلی آٹھ سے پچانوے پیسے فی یونٹ

مہنگی کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے۔وفاقی حکومت نے غیر مستحق صارفین کے لیے سبسڈی میں 20ارب روپے کمی کی تجویز دی ہے، بجلی کے 100یونٹ استعمال تک8 پیسے فی یونٹ ، 101سے 200 یونٹ تک استعمال پر 18 پیسے اور201سے300 یونٹ استعمال پر 48 پیسے فی یونٹ اضافے جبکہ بجلی کے301 سے 700 یونٹ تک استعمال پر 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کرنے کی تجویز ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے پاور سیکٹر میں سبسڈی کی از سر نو تعین کے دوسرے مرحلے میں سابقہ سلیب کا فائدہ ختم، نیٹ اور کراس سسبڈی کو کم کرنے اورزرعی ٹیوب ویلز کو دوالگ الگ کٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کو سبسڈی دینے اور زرعی ٹیوب ویلز کے سسٹم میں جدت لانے کی تجویزہے، اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سو نو تعین کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…