اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد
کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی ہے۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے۔اعلامیے کے مطابق احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنیکافیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔