منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد رضوان کی سہولت کیلئے زینب عباس نے کرسی کے پیچھے کھڑے ہو کر گفتگو کی

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پی سی بی کے کئی کرکٹ ایونٹس کی میزبانی کرنے والی زینب عباس نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سہولت کیلئے اْن کی کرسی

کے پیچھے کھڑے ہو کر گفتگو کی۔پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک عشائیہ دیا گیا، عشائیے کی تقریب کے دوران زینب عباس نے قومی کرکٹرز کے پاس جا کر کچھ گفتگو کی۔زینب جب محمد رضوان کے پاس پہنچیں تو گفتگو کے دوران محمد رضوان اْن کی جانب دیکھنے سے گریز کرنے لگے۔محمد رضوان کی آسانی اور سہولت کے لیے زینب عباس نے یہ ترکیب اپنائی کہ وہ اْن کی کرسی کے پیچھے چلی گئیں اور وہاں سے سوال و جواب کیے۔سوشل میڈیا پر زینب عباس کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے کہ انہوں نے بروقت کمال پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔گزشتہ دنوں رضوان نے خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…