اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خاندان کو نوازنے کے لیے موروثیت کو انبیا کرام کی سنت قرار دیا جارہا ہے،حافظ حسین احمد

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/کوئٹہ/اسلام آبا د(این این آئی)جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امرا اور صدور جن میں مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا احمد علی لاہوری، مولاناعبداللہ درخواستی، مولانا حامدمیاں،

مولانا سراج احمد دین پوری اور مولانا عبدالکریم آف پیر شریف وغیرہ کی قیادت میں ترقی کے منازل طے کرنے والی جماعت جمعیت علما اسلام پاکستان کو اپنی خاندانی وراثت قراردینے کے لیے اب دلائل دینے کی کوششوں کا آغاز کیا گیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان کو موروثی پارٹی بنا نے کیخلاف اٹھنے والی آوازیں موثر ثابت ہورہی ہیں۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا اور مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پارٹی کے اندر اپنے پورے خاندان کونوازنے کے جواز کے لیے اب موروثیت کو (نعوذباللہ)انبیا کرام علیہم السلام کی سنت بھی قرار دیاگیالیکن دلیل کے طور پر انہوں نے مثال گاندھی، نہرو اور جان کنیڈی خاندانوں کی دی اس سے اب پوری بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے حالانکہ موروثیت انبیا کرام علیہم السلام کی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی سنت ہے اور قربت کا اثر توہوتا ہی ہے اس لیے کہا جاتا ہے کہ خربوزے کو دیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑ تا ہے۔ انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام پاکستان میں موروثیت کو پروان چڑھا نے کے لیے دیانت فری انتخابات کے انعقادکا ڈھونگ رچایاگیا اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے پرانے اور اصل دستور اساسی میں مبینہ طور پر ترامیم بھی کی گئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…