منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کے اقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی صوبائی حکومت نے 2013ء میں کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا،

غرض خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو ا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایک دن کا پشاور کا دورہ کیا جس میں ان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا، گورنر و وزیرِ اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات میں حکومت کے صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیدا قبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم اورخوردنی تیل سمیت متعدد اشیاء درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات یہاں بھی مرتب ہو ئے،تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈورملی تو اس وقت یہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے نیک نیتی اوربھرپور عزم سے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا،جیسے جیسے معیشت مضبوط ہو گی اس کے مثبت اثرات عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما

عبد الکریم کلواڑ کے ہمراہ حلقہ این اے 133کی یونین کونسل237سے پارٹی کے سر گرم رہنماخالد جوئیہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمشید اقبال چیمہ نے سابقہ حکمران ملک کو اس نہج پر پہنچاکر گئے جہاں عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،سابقہ دور میں معیشت کو دیمک زدہ کر نے کے باوجود اس کی ترقی کے بے بنیاد دعوے کئے گئے جس کا خمیازہ آج

عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس یہ راستہ بھی موجود تھاکہ وہ ملک کے بیگاڑکو درست کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ کے ذریعے پانچ سال پورے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے اپنی سیاست کیلئے ملک کی جڑوں کو مزید کھوکھلا نہیں کرنا اورڈھانچہ جاتی اصلاحات کے مشکل مرحلے کا آغازکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو اقدامات شروع کئے ہیں جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اورمکمل نتائج حاصل ہونے پر عوام تحریک انصاف کی حکومت کو دعائیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…