جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بیلاروس اورامریکا اپنے جوہری ہتھیار کم کریں،چین کا مطالبہ

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)جوہری تصادم سے بچنے کے عالمی طاقتوں کے مشترکہ وعدے کے ایک دن بعدچین نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اپنے ہتھیاروں کو جدیدبنا رہا ہے تاہم امریکا کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ تیزی سے انہیں وسعت دے رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی جدید کاری کا عمل جاری ہے،

تاہم اس نے دلیل پیش کی کہ ایسا صرف اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ وہ اپنے قومی دفاع کے لیے اپنی کم سے کم ضروریات کو پورا کر سکے۔چینی وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کے کنٹرول کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل فو کانگ نے کہاکہ چین نے ہمیشہ سے جوہری ہتھیار پہلے نہ استعمال کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، اور ہم اپنی قومی سلامتی کے لیے اپنی جوہری صلاحیتوں کو کم سے کم ضروری سطح پر برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے امریکا کے ان الزامات کی بھی تردید کی کہ چین اپنے جوہری ہتھیاروں کو بہت تیزی سے وسعت دے رہا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے نومبر میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چین سن 2027 تک 700 اور 2030 تک ممکنہ طور پر ایک ہزار جوہری وار ہیڈز رکھنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ایک روز قبل ہی دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں امریکا، چین، روس، برطانیہ اور فرانس نے ایک مشترکہ بیان میں جوہری تنازعے سے بچنے اور دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا تھا۔ لیکن اس کے دوسرے روز ہی چین نے یہ بیان جاری کیا ۔فو کانگ نے کہا کہ چین اعتماد اور حفاظت کے مسائل کے تحت اپنے جوہری ہتھیاروں کی تجدید کاری عمل جاری رکھے گا۔انہوں نے امریکا اور روس پر زور دیا کہ دنیا کی دو بڑی ایٹمی طاقت کے طور پر دونوں کو تخفیف اسلحہ کی جانب پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہاکہ روئے زمین پر تمام جوہری ہتھیاروں کے 90 فیصد ہتھیار اب بھی امریکا اور روس کے پاس ہیں۔ اور انہیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو ناقابل واپسی اور قانونی طور پر پابند طریقوں سے کم کرنا چاہیے۔فو کانگ نے اس موقع پر آبنائے تائیوان کے آس پاس جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خدشات سے متعلق قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کیا۔ انہوں نے کہاکہ جوہری ہتھیار حتمی طور پر ایک تدارک ہیں، یہ جنگ یا لڑائی کے لیے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…