منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اومی کرون،سعودی حکومت نے حج آپریشن سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آ نے کی وجہ سے سعودی حکومت نے حج آپریشن کے بارے میں اعلان کو موخر کردیا ہے اور سعودی حکومت بیرونی ممالک کے حاجیوں کو اجازت دینے اور ان کی تعداد کے تعین کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل صورتحال کا

باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق پانچ لاکھ افرادکو حج کی اجازت دینے پر غور،حتمی فیصلہ فروری میں کیاجائیگا۔حج جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجس میں صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں۔ حج انتظامات میں سب سے اہم کام عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہوں کا حصول ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات کئے جاتے ہیں ۔ سعودی حکومت حج ایگریمنٹ کرتی ہے جس کی روشنی میں حکومت پا کستان انتظامات کرتی ہے۔ذ رائع کے مطابق سعودی وزارت حج پانچ لاکھ حاجیوں کو اجازت دینے پر غور کررہی ہے،اومی کرون کے بعد اب سعودی حکومت حج کے بارے میں فروری میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذ رائع کے مطا بق حج کی اجازت ملی بھی تو سخت ایس او پیز کے ساتھ ملے گی۔ سعودی عرب میں فیس ماسک نہ پہننے کا جر مانہ ایک ہزار ریال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…