اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی میں سونامی آنے کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض احمد نے کراچی میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ارلی وارننگ سسٹم کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرین نے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث

پاکستان پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ڈی جی میٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونامی کسی وقت بھی کراچی اور بلوچستان کے ساحلی مقامات کو متاثر کرسکتا ہے، یہ دس سال اور 24 گھنٹوں کبھی بھی آکر تباہی مچائے گا، اس حوالے سے ساحلی مقامات پر رہنے والوں کو آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور مکران میں سونامی کی سرگرمیاں رپورٹ ہورہی ہیں، موسمیاتی تغیر سے آگاہی انتہائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کراچی میں ارلی وارننگ سسٹم میں نئے آلات کی تنصیب کر اسے اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ پہلے سے آگاہی اور سیلف رسپانس کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔میٹرولوجسٹ سونامی ارلی وارننگ سینٹر کے سینئر عہدیدار طارق ابراہیم نے کہا کہ سمندر میں سونامی کی وجہ زلزلے، زمین کا کھسکنا،آتش فشاں، ماحولیاتی ارتعاش اور شہاب ثاقب کا گرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2013میں بلوچستان میں زلزلے کے بعد سمندر میں جزیرہ ابھر گیا تھا، جو انتہائی خطرے کی بات ہے کیونکہ عام طور پر 7 اعشاریہ صفر اور 7.9 تک آنے والے زلزوں کے بعد زمین پر اس طرز کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 100 برسوں کے دوران تین بڑے زلزلے آچکے ہیں، جن کا مرکز کیرتھر،گڈاپ اور تھانہ بولا خان تھا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں چار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، حال ہی میں 8 دسمبر کو 4.1، 12 دسمبر کو 3.3 ، اگست میں 3.1 اور 16 جنوری 2021 کو 2.9

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…