جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ وقت دورنہیں جب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیںگے، وزیراعظم عمران خان

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکردو( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اندرون سندھ ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں، ملک میں امیر امیر سے امیر تر اور غریب مزید غریب ہو گیا ہے۔ غریب کو اوپر لے آنے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، غربت کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسکرو میں جلسے

سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے خوبصورت ہے، سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے، یہاں سے لوگ اتنی دور نوکریوں کیلیے جاتے ہیں ، اب آپ کو کہیں نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں آپ کے پاس نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، باہر سے لوگ آکر آپ کی زمین مہنگے داموں خریدیں گے، اسے ریزورٹس بنائیں گے، اسکردو ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سیر و تفریح کیلیے گلگت

بلتستان آئیں گے، سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں، ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں، ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…