ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سکول 20 دسمبر سے بند ،لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو بڑا حکم دیدیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہورہائیکورٹ نے سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سموگ کی شدت میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرے بصورت دیگر عدالت فیصلہ کرے گی ،جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے ہیں اگر

وہ ادا ئیگی نہ کریں انہیں سیل کردیا جائے ،بازاروںکے اوقات کاربھی کم ہونے چاہئیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے پیمرا سے آگاہی مہم سے متعلق کل جمعہ کے روزنوٹیفکیشن طلب کرتے ہوئے باربی کیو دکانیں جلد بند کرنے کی فوری بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری دوکانیں بند نہیں کرائی جاسکتیں اس کا دوسرا حل دیکھنا چاہیے ۔فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ سردی کی شدت میں اضافہ سے گرل مچھلی اور باربی کیو کے باعث دھویں میں اضافہ ہو گیا ہے اس سے سموگ میں اضافہ ہورہا ہے ، استدعاہے مارکیٹیں بھی جلد بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ فاضل عدالت نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں مارکیٹس چھ بجے بند ہوجاتی ہیں،ہاں پربازار جلد کھل کر جلدی کیوں بندہوسکتے،دنیا بھر میں تو شام چھ بجے فلائٹس بھی بند کردی جاتی ہیں،بازاروں کے اوقات کار کو بھی کم ہونا چاہیے ۔فاضل عدالت نے بھٹہ مالکان کو ایک ہفتے میں جرمانے جمع کرنے کا حکم دیتے

ہوئے کہا کہ جن بھٹوں کو ماحولیاتی جوڈیشل کمیشن نے جرمانے کیے ہیں اگر وہ ادا نہ کریں تو انہیں سیل کردیں ۔فاضل عدالت نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو بھٹہ چوک تعمیر کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا ۔دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے بھٹہ چوک کی تعمیر پر بھی توجہ دلوائی ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ گلبرگ میں کمرشلائز عمارتوں

کی تیزی سے تعمیرات جاری ہیں ،اس پر ایل ڈی اے کو ازسرنو جائزہ لینا چاہیے ۔فاضل عدالت نے سموگ کی روک تھام کیلئے ٹریفک انتظامات کومزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کی جگہ نہ رکھنے والے پلازوں کی پالیسی پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے،فول پروف پالیسی کے بغیر بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دینابہت بڑی زیادتی ہے۔فاضل عدالت نے حکومت کو 20دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بصور ت دیگر عدالت فیصلہ کرے گی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…