جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

برطرف سرکاری ملازمین کی دعائیں رنگ لے آئیں، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف کئے گئے گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو بحال کر نے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ 8 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیاجائے،فیڈرل پبلک سروس کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کیٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا،جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کر دیا جائے گا،

ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے۔بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بر طرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ہدایات لے کر عدالتِ عالیہ کو تجویز دیں ۔ دور ان سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ حکومتی اقدامات میں شفافیت ہونی چاہیے۔ وکیل پی ایس او نے کہاکہ عدالت قانون کالعدم قرار دیتے ہوئے بھی ملازمین کو تحفظ دے سکتی ہے۔ فیصل صدیقی نے کہاکہ معلوم ہے عدالت مستقبل کیلئے کوئی غیرمناسب اصول وضع نہیں کرے گی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کرپشن پر نکالے گئے ملازمین کو پارلیمنٹ کیسے بحال کر سکتی ہے؟ ،بحالی کے قانون میں کرپشن پر نکالے گئے ملازمین کو تحفظ حاصل نہیں تھا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کسی ملازم کو برطرف کرنے کا حکم نہیں دیا تھا، عدالت نے ماضی کے اصولوں پر چلتے ہوئے قانون کالعدم قرار دیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ جمہوری نظام میں قانون

سازی پارلیمنٹ کے ذریعے ہوتی ہے، پارلیمنٹ سپریم ہے، آرڈیننس کا دائرہ محدود ہوتا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ انتہائی ضروری حالات میں فوری ضرورت کے تحت ہی آرڈیننس آ سکتا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ مارشل لاء دور کے علاوہ ہر آرڈیننس کے بعد ایکٹ آف پارلیمنٹ آتا ہے، آرڈیننس کے تحت بحال ملازمین کو ایکٹ

میں تحفظ نہیں دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ آرڈیننس کے تحت 2009 میں بحال ہونے والے اب تک کیسے برقرار رہ سکتے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت عارضی قانون سازی کر سکتی ہے، قانون سازی کرنا آئین کے تحت پارلیمنٹ کا ہی اختیار ہے۔ فیصل صدیقی نے کہاکہ سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین سے

ریکوری کا حکم بھی دیا ہے ۔ وکیل پی ایس او ملازمین نے کہاکہ ریکوری کے لئے ملازمین کی ریٹائرمنٹ مراعات روکی جا رہے ہیں۔دور ان سماعت اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ہدایات لے کر عدالتِ عالیہ تجویز دی کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق 3 ہدایات

دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ گریڈ 1 سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، 8 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیاجائے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کے ٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کر دیا جائے گا، ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس کا فیصلہ  کل  جمعرات کو سنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…