منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کا بڑا یوٹرن، پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی اور استعفوں کے آپشنز سے ہٹ گئی ، شہباز شریف نے پارٹی قائد کو تمام صورتحال پر اعتماد میں لے لیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن،اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے ایک بڑا یوٹرن لیتے ہوئے مرکز اور پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی اور استعفوں کے آپشنز پر سخت موقف اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تمام مرکزی رہنمائوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امید واروں کی کامیابی کے لئے متحرک ہو جائیں

اور پارٹی کے اندر تقسیم یا تفریق کا کوئی تاثر نہیں جانا چاہیے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کو تمام صورت حال پر اعتماد میں لیتے ہوئے واضح کیا کہ عام انتخابات میں ایک ڈیڑھ سال ہی باقی ہیں جبکہ یہ حکومت خود ہی قبل از وقت انتخابات بھی کرا سکتی ہے لہذا ہمیں اب حکومت گرانے کے آپشنز پر غور نہیں کرناچاہیے اور چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب میں عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لائی جائے ،استعفوں اور عدم اعتماد کا آپشنز اس وقت استعمال کیا جائے جب ہمارے پاس نمبرز بھی پورے ہوں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کا اس پر موقف بھی یکساں ہو،اس سے نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ،دوسری شہباز شریف نے تمام پارٹی کے سینئر رہنمائوں کو ہدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ اب صرف حکومت کی کارکردگی کو شخت تنقید کا نشانہ بنائیں ،بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روز گاری اور غربت پر اس

حکومت کی پالیسیاں عوام کے سامنے بے نقاب کی جائیں ،خود بھی شہباز شریف اس حوالے سے باقاعدگی سے بیانات جاری کریں گے تا کہ حکومت پر مسلسل دبائو بڑھایا جا سکے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں سابق سپیکر ایاز صادق کی نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے حالیہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی

کو بلڈوز کرنے کی حکومتی پالیسی اور سپیکر کے جانبدارانہ کردار بارے آگاہ کیا ،سیاسی صورت حال اور پارلیمانی امور پربھی بات چیت کی گئی ،نواز شریف نے اہم ترین قانون سازی کو بلڈوز کرنے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جو کہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا اس حکومت نے پارلیمنٹ کو تماشااور ربڑ سٹمپ بنا دیا ہے ،ن لیگ پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کرے ،ایاز صادق نے نواز شریف کو دو درجن سے زائد لوگوں کی ایک فہرست بھی پیش کی جو کہ ممکنہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…