نواز شریف دور میں سی پیک کے فنڈز لاہور میٹروکے نذر ہوگئے اور اب IMFکے تحت کام کچھوے کی رفتار سے جاری ہے، حافظ حسین احمد کا دعویٰ

13  دسمبر‬‮  2021

کوئٹہ /گوادر /اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ گوادر کے مظلوم عوام سی پیک سمیت گوناگون مسائل کے حوالے سے کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ٹس سے

مس نہیں ہو رہی جبکہ میڈیا بھی اس حوالے سے اب تک خواب خرگوش میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک کے فنڈز لاہور میٹرو کی نذر ہوگئے جبکہ اب آئی ایم ایف کی احکامات کے تحت سی پیک پر کام کچھوے کی رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوادر کے ہزاروں مرد و زن ٹی ایل پی کے دھرنے کی طرح پنجاب یا اسلام آباد میں ہو تے تو کالعدم ہونے کے باوجود آئین ، قانون اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے وفاقی وزراء کی جم غفیر دھرنا دینے والے قائدین کے قدموں میں پڑے ہوئے نظر آتے مگر گوادر کے مجبور مظلوم ہزاروں احتجاج کرنے والوں کو محض تسلی دینے کے لیے بھی وزیر اعلیٰنے بھی زحمت نہیں کی باقی مسائل کے حل کا تو ویسے بھی ان کو اختیار نہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ کم از کم صوبہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، علماء کرام، وکلا ء، عزام، تاجر، طلباء، ٹرانسپورٹر اور زمینداروں وغیرہ کو گوادر کے مجبور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…