جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں،عمران خان

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے علاوہ سب کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں، حکومت ان کو این آ ر او نہیں دے گی، جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے،میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا پاکستان ایک خودمختار ملک بنے گا، پاکستان اپنے فیصلے خود کرے گا،مہنگائی صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،

اس وقت مشکل صورتحال ہے تاہم 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہو گی،کم آمدنی والوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں منصوبوں کا افتتاح اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا گلا ہے کہ کارکنان کو اتنا دور رکھا گیا انہیں قریب آنے دینا چاہیئے تھا تاکہ ان سے بات چیت ہوسکتی انہوں نے کہا کہ اگر آج میں وزیر اعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنان کی وجہ سے ہوں. وزیر اعظم نے کہاکہ جب ہمارے پانچ مکمل ہوں گے میانوالی میں اتنی ترقی ہوگی کہ کسی دور میں نہیں ہوئی ہوگی، اس کی ایک وجہ ہے یہ بھی کہ آپ تب میرے ساتھ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اللہ جب موقع دے گا میں اپنی کارکردگی سے یہ احسان پورا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں گے ، یہاں کبھی ترقی نہیں کی گئی میری پوری کوشش ہے جو پاکستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ہیں وزیر اعظم نے کہا ملک کے جو شہر میانوالی راجن پور ڈی جی خان اور بلوچستان کے اضلاع ترقی سے پیچھے ری گئے تھے ،میری پوری کوشش ہے کہ جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں یہاں پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ترقی کریں گے. انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میرے زیادہ اخراجات سے بن رہی ہے،

اور اس میں سارے پاکستان سے شہری پڑھنے آئیں گے میانوالی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگاائی کی وجہ کورونا ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوئی ہے، یہ دنیا کا مسئلہ ہے، 1982 کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔انہوں

نے کہا کہ پاکستان کے مہنگائی ابھی بھی کم ہے ، لیکن بد قسمتی سے برآمد شدہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا وزیر اعظم نے ریلیف منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احساس راشن پروگرام اور کامیاب نوجوان پروگرام کا ذکر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کو راشن پر ریلیف ،

بلاسود قرضے اور صحت کارڈ کی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں، حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپ دے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر مہذب معاشرہ اپنے چوروں کو جیلوں میں ڈالتا ہے ان سے معاہدہ نہیں کرتا، جو چوروں سے

معاہدے کرتے ہیں وہ معاشرے ہمیشہ ناکام رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم دو نظریے پر پاکستان کو ترقی دیں گے وہ نظریے قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کے اصول ہیں، کوئی طاقت اس ملک کو عظیم قوم بننے سے نہیں روک سکتی. وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے عالمی وبا میں پاکستان نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ

دنیا کے سامنے ہے وزیر اعظم نے میانوالی کے پہاڑوں علاقوں میں ٹیوب ویل اور دیگر منصوبے بنانے کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ میانوالی کے شہری بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل صورتحال ہے تاہم 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی ختم ہو گی۔ کم آمدنی والوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی

دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کمزور خاندانوں کو سود کے بغیر 5 لاکھ روپے تک قرض دیں گے اور 20 لاکھ کمزور خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر بنانے کے لیے 27 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا اور ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہو گا جو 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت

دے گا۔ پہلی بار بڑی رقم نوجوانوں کی تعلیم اور اسکالر شپس پر خرچ ہو رہی ہے اور حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالر شپس دے گی۔ وزیر اعظم نے کہا میانوالی کے کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری شروع کر دیں پی ٹی آئی کی حکومت میانوالی ہی کی وجہ سے بنی ہے یہ لوگ اس وقت میرے ساتھ رہے جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا ۔ انہوں

نے کہا کہ پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے کو تیار ہیں اور بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن کرپشن میں ملوث اور عوام کا پیسہ باہر لے جانے والوں سے ہر گز بات نہیں ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب چوری کو گناہ نہیں سمجھا جائے گا وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکے گا۔

رسولؐ نے فرمایا تھا میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو سزا ملے گی۔ جو قوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سولر ٹیوب ویلز کوعام کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ مہنگی بجلی کے معاہدے ہماری حکومت میں آنے سے پہلے ہوئے تھے۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو میانوالی پہنچنے کے بعد

مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے بلکسر میانوالی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی کے لیے 35 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کے 23 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ جس میں صحت، تعلیم اور شاہراہوں کے منصوبے شامل ہیں۔ منصوبوں میں کالا باغ سے شکر درہ تک سڑک کی اپگریڈیشن شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…