پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ ، (ن) لیگ گجرانوالہ کی اعلیٰ قیادت پر کروڑوں روپے تاوان عائد

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)ضلع گجرانوالہ کی اعلی قیادت پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے تاوان عائد کر دیا گیا،لیگی رہنمائوں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان ، مدثر قیوم ناہرہ ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ

پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کے لئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ہائی وے کی جانب سے سابق ایم این اے غلام دستگیر خان کو 2 کروڑ 51 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ،غلام دستگیر خان کو اینٹی کرپشن کی انکوائری کی بنیاد پر تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔تاوان کا نوٹس ڈسٹرکٹ رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔ ذرائع کے مطابق غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیر قانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا ۔ مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو 6 لاکھ 36 ہزار تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ،تاوان کا نوٹس سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کی انکوائری کے بعد جاری کیا گیا ۔ ناہرہ برادران کے عزیز شہباز احمد چٹھہ کو 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کرنے پر 2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…