ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے، چین

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) پاکستان کی جانب سے امریکا کی ڈیمو کریسی سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جمہوریت کے عنوان پر بلائی جانے والی ورچوئل سمٹ 10 دسمبر تک جاری رہے گی

جس میں شرکت کیلئے برازیل، پولینڈ، اسرائیل، بھارت اور پاکستان سمیت تقریباً 110 ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔ جبکہ روس، چین، یورپی ملک ہنگری اور نیٹو اتحادی ترکی کومدعو نہیں کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ اطلاعات کے ترجمان لیجیان ژاؤ نے ٹویٹ کی۔ٹویٹر پر انہوں نے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے دیا گیا بیان تصویر کی صورت میں شیئر کیا۔ ترجمان ژاؤ لیجیان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریسی سمٹ کے لیے مدعو کیے جانے پر شکریہ تو ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس موضوع پر مستقبل میں مناسب وقت پر بات کرے گا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دونوں ہی دو طرفہ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم ڈیموکریسی سمٹ کے لیے پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔تاہم بیان میں اس ڈیموکریسی سمٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ کئی مسائل پر رابطے میں ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ ہم اس موضوع پر مستقبل میں کسی مناسب وقت پر بات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…