اسلام آباد (این این آئی)رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل عابد سلہری نے کہا ہے کہ مزید اگلے6ماہ مہنگائی برقرار رہے گی، چینی مافیا اب بھی موجود ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث معاشی چیلنجز درپیش ہیں، چیزوں کی قیمتیں بڑھنے سے اپر کلاس طبقہ زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔عابد سلہری نے کہا کہ چینی مافیا اب بھی موجود ہے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث چینی کے نرخ150روپے سے بہت نیچے آگئے ہیں۔رکن اکنامک ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ کوئی بھی حکومت آئی ایم ایف کے پاس اپنی خوشی سے نہیں جاتی،آئی ایم ایف سے قرض10سے15سال کیلئے لئے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عابدسلہری نے بتایا کہ عوام کی قوت خرید میں اضافہ نہیں ہورہا تاہم مزید اگلے6ماہ مہنگائی برقرار رہے گی۔